Soil And Environmental Sciences Students Society

University of Agriculture Faisalabad, Pakistan

Site Search



Smog Walk 2019

(SESSS) Soil & Environmental Sciences Students Society, Regd.




Punjab Governor’s spouse Perveen Sarwar has said that climate changes were posing serious threat to the mankind. She said that government had taken environmental friendly policies to address the issue. She also said that the government was making serious efforts to redress the grievances of a common man. She also urged the women to motivate and aware their family members about the damages of smog and preventative measures.
Director Environment Sciences UAF Dr Muhammad Yaseen said that at the time of smog, it is necessary to use surgical or other face masks, drink extra water, blow nose regularly to clean out contaminants, wash hands, face and any exposed body part every time you come indoors after having gone outside. He said that they were distributing bags among the campus community as environment friendly.

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سموگ کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف سوائل و انوائرمنٹل سائنسز کے زیراہتمام نکالی گئی واک کی قیادت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ محترمہ پروین سرور‘ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز)‘ ایم پی اے فردوس رائے‘ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے چیئرمین مرزا کاشف‘ پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ انسٹی ٹیوٹ آف سوائل و انوائرمنٹل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسین‘ ڈاکٹر جاوید اختر نے کی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ پروین سرور نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام محکمے مربوط انداز میں سموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہیں اور اینٹوں کے بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آلودگی اور دھویں کا باعث بننے والے عوامل کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب آئندہ چند ہفتوں میں پلاسٹک بیگز کی تیاری‘ فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی لگانے جا رہی ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ خریداری کیلئے کپڑے کے تھیلے اپنے ساتھ رکھنے کو عادت بنالیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر ہم ایک ذمہ دار اور باشعور قوم کی حیثیت سے آلودگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی یونیورسٹی کیمپس میں پلاسٹک بیگزکے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرکے اسے ملک کا سب سے پہلا ماحول دوست کیمپس بنایا جائے گاجس میں پلاسٹک بیگزکا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہرچند فیصل آباد آلودگی شہروں کی فہرست میں شامل ہے تاہم یونیورسٹی کیمپس میں گزشتہ چند مہینوں سے لگائے جانیوالے ہزاروں درختوں کی وجہ سے وہ توقع رکھتے ہیں کہ مستقبل میں سموگ کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف سوائل و انوائرمنٹل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر محمد یاسین نے کہا کہ ان کا انسٹی ٹیوٹ انوائرمنٹل سائنسز کے چارسالہ ڈگری پروگرام کے ساتھ ساتھ ایسے اُمور پر بھی تحقیقات میں مصروف ہے جس سے شہر کے مضافات میں کاشت کی جانیوالی فصلوں خصوصاً سبزیوں میں استعمال ہونیوالے سیوریج واٹر سے ان میں پیدا ہونیوالے ہیوی میٹلز اور نقصان دہ عناصر کی مقدار کا تعین کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوائل وانوائرمنٹل سوسائٹی کے نوجوان کیمپس کمیونٹی میں پلاسٹک بیگزکے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے ہر گھر میں کپڑے سے تیارتھیلے تقسیم کر رہے ہیں جبکہ کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے کوریڈور میں بڑے ڈسک بن بھی خصوصی طور پر رکھے گئے ہیں